ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بنگلہ دیش میں تقریباً سولہ سو مشتبہ ملزمان کی گرفتاریاں

بنگلہ دیش میں تقریباً سولہ سو مشتبہ ملزمان کی گرفتاریاں

Sun, 12 Jun 2016 11:39:58  SO Admin   S.O. News Service

ڈھاکہ،11 جون (آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیشی حکام نے قریب سولہ سو مشتبہ افراد کو سکیورٹی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں ایسے مذہبی انتہا پسند بھی شامل ہیں، جن کی مبینہ تنظیموں پر اقلیتوں کے بعض افراد اور سیکولر کارکنوں پر قاتلانہ حملے کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈھاکا حکومت اِس کریک ڈاؤن کے ذریعے مسلمان انتہا پسندوں کی پرتشدد سرگرمیوں کو روکنا چاہتی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کیے جانے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد میں میں ایسے 37 انتہا پسند مسلمان بھی شامل ہیں، جن کا تعلق بنیاد پرست تنظیموں سے ہے۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پانچ جون کو ایک پولیس افسر کی بیوی کی ہلاکت کے بعد انسدادِ انتہا پسندی کی سرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 


Share: